ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جرمنی میں نیو نازی گروپ کے ہاتھوں قتل کے مقدمے میں اختتامی جرح شروع

جرمنی میں نیو نازی گروپ کے ہاتھوں قتل کے مقدمے میں اختتامی جرح شروع

Wed, 19 Jul 2017 23:52:22    S.O. News Service

برلن19جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمنی میں ایک مبینہ نیو نازی دہشت گرد گروپ کی آخری رکن کے خلاف جاری مقدمے میں وکلائے استغاثہ نے آج بدھ کے روز اپنے اختتامی دلائل کا آغاز کر دیا۔ بیاٹے شَیپے نامی ملزمہ کے خلاف میونخ کی ایک عدالت میں گزشتہ چار برس سے مقدمہ چل رہا ہے۔ شَیپے پر الزام ہے کہ اس نے NSU نامی گروپ کے ارکان کی طرف سے 10 افراد کے قتل میں معاونت کی تھی۔ اس گروپ نے آٹھ ترک نژاد باشندوں، ایک یونانی شہری اور ایک جرمن خاتون پولیس اہلکار کو سال 2000ء اور 2007ء کے درمیانی عرصے میں قتل کر دیا تھا۔ شَیپے کے وکلاء متوقع طور پر رواں برس ستمبر میں اپنے حتمی دفاعی دلائل پیش کریں گے۔ اس مقدمے میں عدالتی فیصلہ رواں برس کے آخر تک متوقع ہے۔


Share: